114 میں سے سورت 104 · مکی

سورہ الہمزہ (عیب جو)

سُورَةُ الهُمَزَةِ
9 آیات

معانی کا ترجمہ: Muhammad Junagarhi، QuranEnc.com، ورژن 1.1.3۔ ترجمہ قرآن کے معانی بیان کرتا ہے۔ قرآن بذاتِ خود عربی متن ہے۔

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
1
وَيْلٌۭ لِّكُلِّ هُمَزَةٍۢ لُّمَزَةٍ
بڑی خرابی ہے ہر ایسے شخص کی جو عیب ٹٹولنے واﻻ غیبت کرنے واﻻ ہو.[1]
حواشی[1] هُمَزَةٌ اور لُمَزَةٌ بعض کے نزدیک ہم معنی ہیں۔ بعض اس میں کچھ فرق کرتے ہیں۔ هُمَزَةٌ وہ شخص ہے جو رودر رو برائی کرے اور لُمَزَةٌ، وہ جو پیٹھ پیچھے غیبت کرے۔ بعض اس کے برعکس معنی کرتے ہیں۔ بعض کہتے ہیں هَمْزٌ، آنکھوں اور ہاتھوں کے اشارے سے برائی کرنا ہے اور لَمْزٌ زبان سے۔
لنک 104:1
2
ٱلَّذِى جَمَعَ مَالًۭا وَعَدَّدَهُۥ
جو مال کو جمع کرتا جائے اور گنتا جائے.[1]
حواشی[1] اس سے مراد یہی ہے کہ جمع کرنا اور گن گن کر رکھنا یعنی سینت سینت کر رکھنا اور اسے اللہ کی راہ میں خرچ نہ کرنا۔ ورنہ مطلق مال جمع کرکے رکھنا مذموم نہیں ہے۔ یہ مذموم اسی وقت ہے جب زکوٰۃ وصدقات اور انفاق فی سبیل اللہ کا اہتمام نہ ہو۔
لنک 104:2
3
يَحْسَبُ أَنَّ مَالَهُۥٓ أَخْلَدَهُۥ
وه سمجھتا ہے کہ اس کا مال اس کے پاس سدا رہے گا.[1]
حواشی[1] أَخْلَدَهُ کا زیادہ صحیح ترجمہ یہ ہے کہ (اسے ہمیشہ زندہ رکھے گا) یعنی یہ مال،جسےوہ جمع کرکے رکھتا ہے، اس کی عمر میں اضافہ کر دے گا اور اسے مرنے نہیں دے گا۔
لنک 104:3
4
كَلَّا ۖ لَيُنۢبَذَنَّ فِى ٱلْحُطَمَةِ
ہرگز نہیں[1] یہ تو ضرور توڑ پھوڑ دینے والی آگ میں پھینک دیا جائے گا.[2]
حواشی[1] یعنی معاملہ ایسا نہیں ہےجیسا اس کا زعم اور گمان ہے۔ [2] ایسا بخیل شخص حطمہ میں پھینک دیا جائے گا۔ یہ بھی جہنم کا ایک نام ہے، توڑ پھوڑ دینے والی۔
لنک 104:4
5
وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا ٱلْحُطَمَةُ
اور تجھے کیا معلوم کہ ایسی آگ کیا ہوگی؟[1]
حواشی[1] یہ استفہام اس کی ہولناکی کے بیان کے لئے ہے، یعنی وہ اتنی ہولناک آگ ہوگی کہ تمہاری عقلیں اس کا ادراک نہیں کرسکتیں اور تمہارا فہم وشعور اس کی تہہ تک نہیں پہنچ سکتا۔
لنک 104:5
6
نَارُ ٱللَّهِ ٱلْمُوقَدَةُ
وه اللہ تعالیٰ کی سلگائی ہوئی آگ ہوگی.
لنک 104:6
7
ٱلَّتِى تَطَّلِعُ عَلَى ٱلْأَفْـِٔدَةِ
جو دلوں پر چڑھتی چلی جائے گی.[1]
حواشی[1] یعنی اس کی حرارت دلوں تک پہنچ جائے گی۔ ویسے تو دنیا کی آگ کے اندر بھی یہ خاصیت ہے کہ وہ ہر چیز کو جلا ڈالتی ہے لیکن دنیا میں یہ آگ دل تک پہنچ نہیں پاتی کہ انسان کی موت اس سے قبل ہی واقع ہو جاتی ہے۔ جہنم میں ایسا نہیں ہوگا، وہ آگ دلوں تک بھی پہنچ جائے گی، لیکن موت نہیں آئے گی،بلکہ آرزو کے باوجود بھی موت نہیں آئے گی۔
لنک 104:7
8
إِنَّهَا عَلَيْهِم مُّؤْصَدَةٌۭ
وہ ان پر ہر طرف سے بند کی ہوئی ہوگی.[1]
حواشی[1] مُؤْصَدَةٌ بند، یعنی جہنم کے دروازے اور راستے بند کر دیئے جائیں گے، تاکہ کوئی باہر نہ نکل سکے، اور انہیں لوہے کی میخوں کے ساتھ باندھ دیا جائے گا، جو لمبےلمبے ستونوں کی طرح ہوں گی، بعض کے نزدیک عمد سے مراد بیڑیاں یا طوق ہیں اور بعض کےنزدیک ستون ہیں جن میں انہیں عذاب دیا جائے گا۔ (فتح القدیر)۔
لنک 104:8
9
فِى عَمَدٍۢ مُّمَدَّدَةٍۭ
بڑے بڑے ستونوں میں.
لنک 104:9

Niyat ایپ میں روزانہ قرآن پڑھیں اور سنیں، ساتھ میں نماز کے اوقات، قبلہ اور وہیں سے آغاز جہاں آپ نے چھوڑا تھا۔

Niyat مفت حاصل کریں