114 میں سے سورت 112 · مکی

سورہ الاخلاص (اخلاص)

سُورَةُ الإِخۡلَاصِ
4 آیات

معانی کا ترجمہ: Muhammad Junagarhi، QuranEnc.com، ورژن 1.1.3۔ ترجمہ قرآن کے معانی بیان کرتا ہے۔ قرآن بذاتِ خود عربی متن ہے۔

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
1
قُلْ هُوَ ٱللَّهُ أَحَدٌ
آپ کہہ دیجئے کہ وه اللہ تعالیٰ ایک (ہی) ہے.
لنک 112:1
2
ٱللَّهُ ٱلصَّمَدُ
اللہ تعالیٰ بے نیاز ہے.[1]
حواشی[1] یعنی سب اس کے محتاج ہیں، وہ کسی کا محتاج نہیں۔
لنک 112:2
3
لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ
نہ اس سے کوئی پیدا ہوا نہ وه کسی سے پیدا ہوا.[1]
حواشی[1] یعنی نہ اس سے کوئی چیز نکلی ہے نہ وہ کسی چیز سے نکلا ہے۔
لنک 112:3
4
وَلَمْ يَكُن لَّهُۥ كُفُوًا أَحَدٌۢ
اور نہ کوئی اس کا ہمسر ہے.[1]
حواشی[1] اس کی ذات میں، نہ اس کی صفات میں اور نہ اس کے افعال میں۔ «لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٌ» (الشورى:11) حدیث قدسی میں ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ”انسان مجھے گالی دیتا ہے یعنی میرے لئے اولاد ثابت کرتا ہے، حالانکہ میں ایک ہوں بےنیاز ہوں، میں نےکسی کو جنا ہے نہ کسی سے پیدا ہوا ہوں اور نہ کوئی میرا ہمسر ہے“۔ ( صحيح البخاري تفسير سورة قل هو الله أحد) اس سورت میں ان کا بھی رد ہوگیا جو متعدد خداوں کے قائل ہیں اور جو اللہ کے لئے اولاد ثابت کرتے ہیں اور جو اس کو دوسروں کا شریک گردانتے ہیں اور ان کا بھی جو سرے سے وجود باری تعالیٰ ہی کے قائل نہیں۔
لنک 112:4

Niyat ایپ میں روزانہ قرآن پڑھیں اور سنیں، ساتھ میں نماز کے اوقات، قبلہ اور وہیں سے آغاز جہاں آپ نے چھوڑا تھا۔

Niyat مفت حاصل کریں